ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سنیتا لکڑا نے بین الاقوامی میچوں کی سنچری مکمل کی

سنیتا لکڑا نے بین الاقوامی میچوں کی سنچری مکمل کی

Thu, 18 May 2017 11:58:16  SO Admin   S.O. News Service

پکیکوہے، 17مئی(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی پریمیئرڈفینڈر سنیتا لکڑا نے آج یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ملک کے لیے 100 بین الاقوامی میچ کھیلنے کی کامیابی اپنے نام کی۔لکڑا نے 2009 میں اپنے بین الاقوامی آغاز کیا تھا، اس کے بعد سے ہندوستانی ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی بنی ہوئی ہیں، وہ اب نیوزی لینڈ میں دیپ گریس اکا، ندوستا ٹوپو، سشیلا چانو، ادتا اور گرجیت کور کے ساتھ ہندوستان کے ڈیفنس کی قیادت کر رہی ہیں۔اڑیسہ میں پیداہوئی لکڑا نے 17 ویں ایشیائی کھیلوں، 2016 ریو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ چوتھی خاتون ایشیائی چیمپئنز ٹرافی اور کینیڈا میں خواتین ہاکی ورلڈ لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں ہندوستان کی کامیاب مہم میں بھی اہم رہیں۔ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل مشتاق احمد نے کہا کہ سنیتا بہت مستعد اور باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ انہوں نے کئی بار اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم میں اپنی افادیت ثابت کی ہے اور آج انہوں نے 100 بین الاقوامی میچ پورے کئے، جس کے لیے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔


Share: